دوزخ کو جانے والی غاریں

2020-08-28 15:49:40 Written by عبدالودودعامر

دوزخ کو جانے والی غاریں

لندن کریسویل کریگز کے حیرت انگیز غار 


سب ٹیرنین بریٹانیکا گروپ کے ماہرین ہیلے کلارک اور ایڈ واٹرز کچھ عرصہ قبل حیرت انگیز غار دریافت کیے 
ان غاروں کی دریافت سے جادو پہ یقین رکھنے والے لوگوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور طرح طرح کی آرا سامنے آرہی ہیں ۔
مختلف لوگ مختلف اندازے لگا رہے ہیں 
کچھ لوگوں کے نزدیک زمانہ قبل میں یہ غار جادوگروں کا ٹھکانہ تھے اور یہاں اب بھی جادو کے اثرات موجود ہیں 
وہاں جانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان غاروں کے اندر جانے کے بعد عجیب سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے 
یوں لگتا ہے جیسے دہشت کا راج ہو 
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں یوں محسوس ہوا جیسے بہت ساری بدروحیں مل کر چلا رہی ہوں اور ان کو اپنی طرف بلا رہی ہیں ماریہ نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے ایک بوڑھی عورت کی روح دیکھی جو اذیت میں تھی لیکن چند لمحوں بعد غائب ہوگئی 
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غاریں دوزخ کی طرف جانے کا راستہ ہیں اور یہاں ان غاروں کی دیواروں پہ جو نشانات بنے ہوئے ہیں اور جو تحریریں لکھی ہوئی ہیں غالب امکان یہی ہے کہ وہ سب اس لیے لکھی گئی ہیں تاکہ دوزخ سے آنے والی بدروحوں کو روک سکیں ۔
ان کا کہنا یہ بھی ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کسی زمانے میں۔ یہاں شیطان کے پجاری رہتے ہوں اور ان کا ٹھکانہ ہو اور پھر کسی نے ان کو تہ زمین کرکے ان کے روکنے کے لیے یہ نشانات بنا دیے ہوں ۔۔
بہرحال یہ غار ایک لاینحل دریافت ہیں جن کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں