دو سال سے ٹھہرا ہوا دن

2019-05-09 19:58:12 Written by محدثہ خان

ٹھہرا ہوا دن
انڈین اداکار عامر خان کی سپرہٹ فلم گجنی تو بہت سے لوگوں نے دیکھی ہو گی۔اس میں عامر خان ہر پندرہ منٹ بعد گزرے ہوئے پندرہ منٹ بھول جاتے ہیں۔میڈیکل سائنس تو اس بات کیلئے کافی دلیلیں دیتا ہے مگر عام آدمی شاید اس پر یقین نہ رکھتا ہو لیکن کچھ عرصہ پہلے امریکہ سے ایک ایسی لڑکی منظرعام پر آئی ہے جو اس بیماری کی دلچسپ مثال ہیں جس کیلئے ہر دن بارہ اکتوبر 2017 کا دن ہے۔جی ہاں یہ حقیقت ہے نارتھ کیرولائنا کی ایک امریکن کیٹلن لٹل جو بارہ اکتوبر 2017 کو اپنے کالج میں کھیلتے ہوئے ایک دوست سے ٹکرا گئی تھی اور سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی۔ہوش آیا تو وہ اس بیماری کی مریضہ بن چکی تھیں یعنی وہ ہر صبح اٹھتی ہے تو اسے کل کا دن بھول چکا ہوتا ہے بلکہ اس کے خیال میں یہ بارہ اکتوبر کا دن ہے۔اس کے والدین صبح اٹھ کر اسے بتاتے ہیں کہ وہ 2019 میں زندہ ہے مگر کیٹلن کیلئے اس ٹھہرے ہوئے دن سے باہر نکلنا ناممکن ہے۔اس بیماری کو ڈاکٹر ’’اینٹروگریڈ ایمنسیا‘‘کا نام دیتے ہیں اور اس کا علاج ابھی تک ناممکن لگ رہا ہے۔