پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

2019-05-31 22:14:34 Written by اعتزاز سلیم وصلی

ورلڈ کپ 2019

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

لیں جی پاکستانی قوم نے تین چیزوں کیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کیا ہوتا ہے۔لوڈشیڈنگ،مہنگائی اور پاکستانی کی بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی۔اس لئے قوم اب پریشانی لینا چھوڑ چکی ہے۔امیدیں بھی کم ہی وابستہ رکھتی ہے۔چلتے ہیں 2019 کے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ کے ریویر کی جانب تو۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بے حد کامیاب رہا۔وکٹ پہلے پندرہ بیس اوور تھوڑی سی تیز تھی اور بال کچھ باؤنس لے رہا تھا۔ضرورت اس بات کی تھی کہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر موجود رہتا اور پچ کو سمجھنے کی کوشش کرتا مگر اتنا صبر پاکستانی ٹیم نے ہرگز نہ کیا۔ویسٹ انڈین پلان کے ساتھ آئے تھے اور انہوں نے اس پر خوب عمل کیا۔باؤنسر اور شارٹ پچ سے کئی بیٹسمینوں کو مشکل میں ڈال دیا

اوپنر امام الحق کوٹرل کا نشانہ بنے اور کیچ پکڑا کیپر شائی ہوپ نے۔فخر بائیس رنز بنا کر آندرے رسل کا نشانہ بنے۔یوں پینتیس کے مجموعی اسکور پر اوپنر گھر چلے گئے۔تمام امیدیں بابر اعظم سے وابستہ تھیں مگر حارث سہیل کا واپسی کا ٹکٹ پکڑنے کے بعد انہوں نے بھی کیچ ڈراپ ہونے کے چانس سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا اور افطاری کرنے ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔تھامس کا نشانہ بننے والے بابر نے بھی بائیس رنز بنائے تھے۔کپتان سرفراز بھی جلد واپس لوٹے۔اس کے بعد وکٹوں کا طوفان آیا اور ایک سو پانچ کے کم اسکور پر پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔تھامس نے چار،ہولڈر نے تین اور رسل نے دو شکار کئے۔

ویسٹ انڈیز کیلئے یہ ہدف انتہائی آسان تھا۔انہوں نے اپنے فطری ٹی ٹوئنٹی انداز میں تعاقب شروع کیا۔عامر نے تین وکٹس حاصل کیں مگر اور کوئی بھی باؤلر وکٹ گرانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔کرس گیل نے صرف چونتیس گیندوں پر ففٹی جڑ کر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ویسٹ انڈیز نے باآسانی یہ میچ سات وکٹس سے جیت لیا۔