جنوبی افریقہ بمقابلہ انڈیا

2019-06-06 13:02:46 Written by اعتزاز سلیم وصلی

ورلڈ کپ 2019

میچ نمبر آٹھ

جنوبی افریقہ بمقابلہ انڈیا

لو جی ایک اور میچ ایک اور ہار۔اے بی ڈویلئیرز کے بعد جنوبی افریقہ کچھ اس طرح کھیل رہی ہے جیسے کلب لیول کی ٹیم ہو۔کچھ قسمت بھی ان کے ساتھ نہیں جو ڈیل اسٹین ٹورنامنٹ سے اور لنگی نگیڈی چند دنوں کیلئے زخمی ہو کر ٹیم سے باہر ہو چکا۔

ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں فاف ڈیو پلیسز نے تیسرا ٹاس لگاتار جیتا اور اس بار پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بمراہ کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے غلط ثابت ہوا۔ہاشم آملہ اور ڈی کوک چوبیس کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ڈیو پلیسز اور وان ڈار ڈسن نے اننگ سنبھالنے کی کوشش کی اور اسکور کو اسی پر پہنچا دیا مگر اسپنر آدھے ہی وکٹوں کا ڈھیر لگ گیا۔نوے کے اسکور پر آدھی ٹیم گھر لوٹ چکی تھی۔اینڈائل پھیلکواؤ نے اور ڈیوڈ ملر نے بالترتیب چونتیس اور اکتیس رنز بنا کر میچ کو سنبھالا مگر ملر کے آؤٹ ہوتے ہی پھلکواؤ بھی واپس لوٹ گئے۔دونوں چہل کا نشانہ بنے تھے۔اس موقع پر کرس مورس اور ربادا نے شاندار بیٹنگ کی اور چھیاسٹھ رنز جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو دو سو ستائیس پر پہنچا دیا جو اس مشکل پچ پر اچھا اسکور تھا۔

انڈیا کی طرف سے چہل نے چار اور بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انڈین اوپنر شیکھر دھاون کو کاگیسو ربادا نے شروع میں ہی چلتا کیا جبکہ کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما نے اننگ سنبھالنے کی کوشش کی۔چون کے اسکور پر کوہلی کی وکٹ پھلکواؤ کے ہاتھ لگی۔روہت شرما اور لوکیش راہول نے اسکور بورڈ میں اضافہ کیے رکھا اور روہت شرما نے سنچری اسکور کی۔لوکیش کی وکٹ کے بعد دھونی نے روہت کا ساتھ دیا۔انڈین نے ٹارگٹ پندرہ بال پہلے ہی پورا کر لیا۔

اس جیت کے بعد انڈیا کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ افریقہ کو سیمی فائنل کا چانس بنانے کیلئے باقی چھ میں سے چھ میچ جیتنے ہوں گے ورنہ کوئی عالمی ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب ایک خواب ہی رہے گا۔