ڈائجسٹوں کی دنیا

2019-08-09 13:40:09 Written by ساجدہ ہارون

ڈائجسٹوں کی دنیا

حصہ اول

اکثر لوگ انباکس میں اور فیس بک گروپس میں ڈائجسٹس کے حوالے سے رہنمائی کیلئے رابطہ کرتے رہتے ہیں۔ایک نئے رائٹر کیلئے یہ ضروری بھی ہے کہ وہ اس حوالے سے معلومات رکھتا ہو۔آج کے اس آرٹیکل میں اپنے تجربات کی روشنی میں آپ کو چند مشہور ڈائجسٹس کے حوالے سے معلومات دیں گے۔امید ہے اس پوسٹ سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

1۔کرن،شعاع،خواتین

کرن،شعاع اور خواتین ایک ہی ادارے کے تین ڈائجسٹ ہیں۔اس ادارے میں صرف خواتین لکھ سکتی ہیں۔خواتین اور شعاع میں ایک نئے رائٹر کے طور پر جگہ بنانا مشکل ہے۔۔کہانیوں کا رش بھی ان کے پاس زیادہ ہوتا ہے اور آپ کو جگہ بنانے کیلئے کچھ خاص لکھنا پڑتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ ایک معاشرتی ٹاپک پر اچھا سا افسانہ لکھ کر پہلے کرن میں کوشش کریں۔کرن ڈائجسٹ میں مختصر تحریر جلدی لگ جاتی ہے اور اگر آپ مستقل اس ڈائجسٹ میں لکھتے رہیں تو شعاع اور خواتین میں جگہ بنانا آپ کیلئے آسان ہو گا۔ان ڈائجسٹوں میں ایکشن اور مار دھاڑ والی سٹوریز نہیں چلتیں۔ہلکا پھلکا مزاح،رومینٹک اور معاشرتی موضوعات کو ترجیح دی جاتی ہے۔عام طور پر گھریلو موضوعات ہی 

شائع ہوتے ہیں۔یہ ادارہ ہر شائع ہونے والی کہانی کا اعزازیہ دیتا ہے جو کہانی شائع ہونے کے ایک ڈیڑھ ماہ بعد رائٹر کو بھیج دیا جاتا ہے۔

رابطہ کیسے کریں؟

اس ادارے میں انپیج اور ہارڈ فارم دونوں میں کہانیاں بھیجی جا سکتی ہیں لیکن کہانی قابل اشاعت ہے یا نہیں۔۔اس کیلئے کال کرکے پوچھنا پڑتا ہے۔کرن ڈائجسٹ میں ایک ماہ میں جواب مل جاتا ہے البتہ شعاع خواتین میں وقت زیادہ لگتا ہے جس کیلئے اکثر رائٹرز شکایت بھی کرتی پائی جاتی ہیں۔ان تینوں ڈائجسٹ کا ای میل،پتہ اور فون نمبر نیچے درج ہے۔

خواتین ڈائجسٹ

خط و کتابت کا پتہ خواتین ڈائجسٹ 37، اردو بازار کراچی 

مقام بی 91بلاک W، نارتھ ناظم آباد ، کراچی 

فون نمبر 021-32721777 , 021-32726617, 021-32022494

فیکس نمبر 021-32766872

ای میل info@khawateendigest.com

.....

کرن ڈائجسٹ/شعاع ڈائجسٹ 

فون نمبر 327721777 32726617 021-32022494

فیکس نمبر 021-32766872

kiran@khawateendigest.com

shuaa@khawateendigest.com

www.khawateendigest.com

 

2۔جاسوسی،سسپنس،سرگزشت اور پاکیزہ

جے ڈی پی کے چاروں ڈائجسٹ اپنا مختلف مزاج رکھتے ہیں۔جاسوسی میں کرائم سٹوریز جن میں سسپنس اور ایکشن ہو زیادہ کامیاب رہتی ہیں۔آپ کرائم کے ساتھ کسی معاشرتی ٹاپک کو بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں اور سائنس فکشن بھی لکھ سکتے ہیں۔یہاں خواتین اور حضرات سب لکھ سکتے ہیں۔یہاں تراجم بھی شائع ہوتے ہیں۔سسپنس ڈائجسٹ میں معاشرتی رنگ کو لئے چھوٹے موٹے جرائم کے حوالے سے کہانیاں شائع ہوتی ہیں۔یہاں بھی تراجم کامیاب ہیں۔اولین صفحات پر تاریخ کے حوالے سے کہانیاں شائع ہوتی ہیں۔سسپنس نئے رائٹرز کو چانس بھی باقی ڈائجسٹ کی نسبت زیادہ دیتا ہے اور ان سے رابطہ بھی آسان ہوتا ہے اور جواب بھی جلد مل جاتا ہے۔

سرگزشت میں سچ بیانیاں،آرٹیکل اور معلوماتی مضامین شائع ہوتے ہیں۔یہاں بھی نئے رائٹرز کیلئے چانس رہتا ہے۔۔اور کہانی جلد لگ جاتی ہے۔

پاکیزہ خالص زنانہ ڈائجسٹ ہے اس لئے یہاں خواتین رائٹرز کا رش زیادہ ہوتا ہے اور کہانی شائع ہونے کا طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ایک بار پھر یہ بات کرتی چلوں کہ ہر جگہ نئے رائٹر کو جگہ بنانے کیلئے کچھ خاص لکھنا پڑتا ہے۔اعزازیہ دینے کا طریقہ سب سے بہترین جے ڈی پی کا ہے جہاں سٹوری شائع ہونے کے بعد ایک دو دن میں ہی اعزازیہ رائٹر تک پہنچ جاتا ہے

رابطہ کیسے کیا جائے؟

باقی ڈائجسٹ کی نسبت جے ڈی پی سے رابطہ آسان ہے۔ان کا فون نمبر،پتہ اور ای میل درج ذیل ہے۔۔یہ بھی سوفٹ اور ہارڈ دونوں فارم میں سٹوریز لے لیتے ہیں

جاسوسی /سسپنس /سرگزشت ڈائجسٹ

نگران اعلیٰ معراج رسول صاحب 

گراؤنڈ فلور 63-C، فیز IIایکس ٹینشن ، ڈیفنس کمرشل ایریا ، مین کورنگی روڈ ، کراچی 75500

خط و کتاب کا پتہ : پوسٹ بکس نمبر 982کراچی ، 74200

JDPgroup@hotmail.com

 

پاکیزہ 

پوسٹ بکس نمبر 662، کراچی 74200

فون نمبر : 021-35895313

فیکس نمبر 021-35802551

3۔نئے افق،آنچل،حجاب

نئے افق ڈائجسٹ میں ایسے مرد حضرات جو خالص کرائم سٹوریز نہیں لکھ سکتے،وہ کامیاب رہتے ہیں۔ایک طرح سے یہ ڈائجسٹ زنانہ اور مردانہ دو طرح کا مزاج رکھتا ہے۔کرائم سٹوریز بھی شائع کرتا ہے اور رومینٹک بھی۔معاشرتی ٹاپکس کو ترجیح دیتا ہے۔

آنچل حجاب زنانہ ڈائجسٹ ہیں۔ان میں بھی سٹوری سلیکٹ ہونے کے بعد کافی انتظار کرنا پڑتا ہے۔یہ ادارہ بھی سوفٹ اور ہارڈ فارم میں سٹوریز لے لیتا ہے۔رائٹر کو اعزازیہ تین سٹوریز کے بعد دیا جاتا ہے

ان کا فون نمبر،پتہ اور ای میل درج ذیل ہے

 

4۔دوشیزہ،سچی کہانیاں ڈائجسٹ

وہ مرد حضرات جو خواتین ٹائپ کی کہانیاں لکھنا پسند کرتے ہیں ان کیلئے دوشیزہ بیسٹ ہے۔یہ رومینٹک اور معاشرتی انداز میں لکھی گئی کہانیاں شائع کرتے ہیں اور مرد و خواتین دونوں لکھ سکتے ہیں۔یہاں اعزازیہ تین سٹوریز کے بعد ملتا ہے۔

سچی کہانیاں دوسرے درجے کا ڈائجسٹ ہے جہاں واقعاتی ٹائپ سٹوریز کو ترجیح دی جاتی ہے۔نئے رائٹرز کو چانس دیا جاتا ہے۔ان سے بھی رابطہ آسان ہوتا ہے

ان کا ای میل،پتہ اور نمبر درج ذیل ہے

دوشیزہ ڈائجسٹ

سٹی OB-7تالپور روڈ ، کراچی -

فون نمبر 

021-34939823-34930470

pearlpublications@hotmail.com