عدنان صمد سے گلزار حسین تک

2019-11-21 21:10:00 Written by گوگل

عدنان گاڈھی سے گلزار تک
ڈرامہ عہد وفا اس وقت چلنے والے ڈراموں میں مشہور ترین ڈراموں کی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہے۔ہر قسط کے ساتھ ٹوئٹر
پر ٹاپ ٹرینڈ اور یوٹیوب پر لاکھوں ویورز کھینچنے والے اس ڈرامے کی شہرت کی وجوہات بہت ساری ہیں جیسے آئی ایس
پی آر کا تعاون اور اس ڈرامے کی لیڈ کاسٹ کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے کی بہترین کہانی ہے لیکن اس ڈرامے کے جس کردار
کو سب سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی وہ گلزار ہے۔ڈرامے کے ہیرو احد رضا کے ساتھ اکیڈمی میں جو ساتھی کیڈٹ گلزار ہے
اس کی حرکتوں کی وجہ سے بے ساختہ مزاح اس وقت لاکھوں لوگوں کو اٹریکٹ کر رہا ہے۔
گلزار کا اصل نام عدنان گاڈھی ہے اور وہ جس طرح ڈرامے میں اپنے ضلع کا نام تونسہ بتاتا ہے وہ حقیقت میں بھی اسی ضلع
سے ہے البتہ ڈرامے والی بستی ملوک کی بجائے اس کا تعلق گاڈھی سے ہے جس کی وجہ سے اسے عدنان گاڈھی بھی کہا
جاتا ہے۔اس کا پورا نام عدنان صمد خان ہے۔عدنان نے کوٹ ادو سے ایف ایس سی کی ہے اور حقیقت میں کیڈٹ نہیں بلکہ ایک
تھیٹر کا اداکار ہے جو کراچی میں طلعت حسین کی اکیڈمی میں باقاعدہ اداکاری سیکھ رہا ہے۔
گلزار ڈرامہ عہد وفا سے کیسے جڑا؟
اس ڈرامے میں گلزار کے کردار کو لکھنے کے بعد ڈرامہ ٹیم کو ایک ایسے اداکار کی ضرورت تھی جو باقاعدہ سرائیکی بول
سکے اور ساتھ ساتھ وہ نوجوان چہرہ ہو کیونکہ ڈرامے کا کردار ایک اکیڈمی کے طالب علم کا ہے۔اس لئے انہوں نے باقاعدہ
آڈیشن لئے اور عدنان کو منتخب کیا۔سرائیکی پر عبور حاصل ہونے کی وجہ سے عدنان،عدنان سے گلزار بن گئے۔گلزار کی
بے ساختہ اداکاری نے جہاں ڈرامے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے وہیں عدنان کیلئے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے
دروازے کھول دئیے ہیں۔قسمت کی دیوی مہربان ہو تو بستی گاڈھی سے سٹار تک کا سفر کوئی مشکل سفر نہیں۔