الف ڈرامہ

2019-11-25 18:11:12 Written by کائنات نور

کیا الف کی دھوم کو میرے پاس تم ہو اور عہد وفا نے کم کر دیا ہے؟؟
عمیرہ احمد ایک مشہور ڈرامہ رائٹر اور ناول نگار ہیں جن کے فینز پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ان کے ہر ڈرامے کا
بڑی شدت سے انتظار کیا جاتا ہے۔ماضی میں پی ٹی وی اور دیگر چینلز پر ان کے کئی ڈرامے کروڑوں شائقین کی توجہ کھینچ
چکے ہیں۔الف ناول جب ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا تھا تب یہی خیال کیا جا رہا تھا کہ اس ناول پر بنایا جانے والا ڈرامہ بھی
کامیابیوں کے کئی ریکارڈز توڑے گا مگر اس بار مقابلہ ذرا سخت ہو گیا۔شہرت میں کمی کی کیا وجوہات ہیں،ایک نظر ڈالتے
ہیں۔
الف کی شہرت میں کمی کی وجہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر چلنے والا خلیل الرحمان قمر کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو،ہو سکتا
ہے۔یوٹیوب پر جس کے ٹائٹل سونگ کو شہرت حاصل ہوئی وہیں اس ڈرامے کی اقساط نے کئی ملین ویورز کھینچ لئے۔ہفتے
کے دن نشر ہونے والے اس ڈرامے میں ساس بہو سے ہٹ کر پیسے کے لالچ میں بکنے والی ایک عورت کو دکھایاگیا ہے۔قمر
صاحب کے لکھے مکالموں نے واقعی میں ناظرین کا دل موہ لیا۔کوئی بعید نہیں کہ یہ ڈرامہ باقی سب ڈراموں کے ریکارڈ توڑ
دے کیونکہ اے آر وائی ڈیجیٹل نے دل موم کا دیا کے بعد ایک اور سپرہٹ ڈرامہ پیش کیا ہے۔
اس کے بعد دوسری بڑی وجہ ڈرامہ عہد وفا ہے۔عہد وفا اتوار کو پی ٹی وی اور ہم ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے اور آئی ایس پی
آر کے اشتراک سے بنایا گیا ہے جو ماضی میں بھی ویلکو اور الفا براوو چارلی جیسے ڈرامے پیش کر چکے۔عہد وفا بھی ہر
قسط کے ساتھ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہنے کا ریکارڈ بنا چکا۔اس میں دکھایا گیا ساختہ مزاح اور ڈرامے کی منفرد کہانی نے
نوجوان نسل کو اٹریکٹ کر رکھا ہے۔ڈرامے کا بیک گراؤنڈ میوزک اور مضبوط کاسٹ کے ساتھ چند نئے چہروں نے بھی
اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں عدنان صمد جو کہ گلزار کا کردار ادا کررہا ہے،بہت مشہور ہوا ہے۔
ان دو ڈراموں کی منفرد سٹوری میں الف کو فٹ کرنا بہت مشکل ہے جس کے ڈائلاگ پر عمیرہ احمد کا مخصوص رنگ سوار
ہے۔کیا الف کی باقی اقساط ان دو ڈراموں کا مقابلہ کر سکیں گی؟اس کا جواب دینا قبل از وقت ہو گا