نواز شریف کی حالت بدستور خراب

2019-11-27 19:52:17 Written by گوگل

لندن سے خبر
نواز شریف کی حالت بدستور خراب
سابقہ وزیر اعظم جنہیں علاج کی غرض سے لندن بھیجا گیا تھا،کی حالت میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی یہ کہنا تھا ان کے
بیٹے حسین نواز کا۔حسین نواز نے والد کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت ویسی ہی ہے جیسی پاکستان
میں تھی۔لندن میں موجود ڈاکٹر ان کو دی جانے والی سٹریرائڈز کی ڈوز کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔یہ بھاری ڈوز ان کی صحت
کیلئے مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹرز کیلئے پلیٹ لیٹس کی تعداد کو مدنظر رکھنا ضروری ہو گا۔
ایک طرف یہ خبر گردش میں ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت کے متعلق انہیں غلط
خبریں دی گئی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کو جہاز میں چڑھتا دیکھ کر وہ حیران
ہوئے تھے کیونکہ ان کی حالت کے بارے میں دی جانے والی رپورٹس ہرگز تسلی بخش نہیں تھی۔
پاکستانی سیاست کا یہ نیا موڑ کیسی صورت حال کو جنم دیتا ہے یہ دیکھنے کیلئے انتظار کرنا پڑے گا