کیا آپ بھی ذہین ہیں؟

2019-11-29 20:32:44 Written by گوگل

ہمارے ہاں ایگزامز میں سے زیادہ مارکس لینے والے یا کلاس میں فرسٹ آنے والے یا پھر دوسروں کو جلدی میں الو بنانے
والے شخص کو ذہین سمجھا جاتا ہے پر سائنس کے نزدیک ذہانت کا معیار الگ ہے۔ذرا غور سے پڑھیں یہ پوسٹ اور دیکھیں
سائنس ذہین لوگوں کی ذہانت کے بارے میں کیسے اندازے لگاتی ہے۔
ذہین لوگوں کی دس عادات
10۔وہ لوگ جو ذرا سی دیر میں کسی بھی جگہ پر سو جاتے ہیں اور تھوڑے سے تھوڑے وقفے کیلئے۔۔سائنس کہتی ہے
ایسے لوگوں کا دماغ تیزی سے کام کرتا ہے اس لئے جلدی تھک جاتا ہے اس لئے یہ کہیں بھی کتنی ہی دیر کیلئے سو جاتے
ہیں۔
9۔ہر وقت منہ میں کچھ نہ کچھ چبانے والے۔۔اس سے ذہین لوگوں کا دماغ فریش رہتا ہے اور تیزی سے کام کرتا ہے ان کے
دماغ کی طرف خون کی گردش تیز ہوتی ہے اور ان کے خیالات تیزی سے بدلتے ہیں
8۔سست لوگ۔۔ایسے لوگ جو ایک کام کو کرنے کیلئے ہفتے لگا دیتے ہیں وہ دراصل ذہین لوگ ہیں جو کام کو مکمل طور پر کرنا
چاہتے ہیں مگر ان کا دماغ تیزی سے کام کرنے کی وجہ سے تھک جاتا ہے
7۔اپنے کام سے مطمئن نہ ہونا۔۔یعنی ذہین بندہ ہر وقت شک میں رہتا ہے کہ اس سے پرفیکٹ کچھ نہیں ہوا۔
6۔رات کو دیر تک جاگنے والے۔۔ایسے لوگ رات کو سکون سے سوچتے ہیں تو ان کا دماغ اس حساب سے کام کرتا ہے
5۔ہر کام میں کیڑے نکالنے والے۔۔ایسے لوگ جو کسی کے کام سے مطمئن نہیں ہوتے نہ اپنے نہ دوسروں کے۔
4۔ایک وقت میں کئی کام کرنے والے۔۔جو لوگ ایک ساتھ کئی کام نمٹاتے ہیں سائنس انہیں دوسروں کی نسبت چالاک اور ذہین
مانتی ہے۔
3۔خود سے باتیں کرنے والے۔۔ایسے لوگ جو خود سے سوال جواب کر کے خود کو تحریک دیتے ہیں ذہین لوگ ہوتے ہیں
2۔کتابیں اور آرٹیکل پڑھنے والے۔۔ذہین لوگ ہمیشہ اپنے نالج میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں
1۔ہچکچانے والے۔۔دوسروں سے شرمانے والے۔۔ایسے شرمیلے لوگ جو بہت کم سوشل ہوتے ہیں دراصل ان کا ذہنی لیول
دوسروں سے مختلف ہوتا ہے