دو سو لفظی کہانی

2019-05-10 08:58:43 Written by عبدالودودعامر

دو سو لفظی کہانی

وہ ملک کا ایک مشہور صحافی ہے
ہر صبح اس کی کہانی اخبار کی زینت بنتی 
پھر وہ امریکا چلا گیا
کل میری بات ہوئ 
چھوٹتے ہی کہنے لگا 
پاکستان ایک شدت پسند ملک ہے 
مذہبی شدت پسندی کا شاہکار
مجھے وہاں مجبوراً محرم میں حسینی بننا پڑتا اور ربیع الاول میں میلاد کے حق میں لکھتا
لیکن اب میں آزاد ہوں 
کیونکہ میں آزاد معاشرے میں ہوں
میں خدا پر سوال اٹھاتا ہوں میں مزہب پر سوال اٹھاتا ہوں
مجھے کسی مولوی کا کوئ ڈر نہیں
میں کسی بھی سیاسی لیڈر کی ذاتی زندگی کا مزاق اڑا سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں سنتا رہا اور پھر ڈرتے ڈرتے پوچھ ہی لیا
تب تو اس آذاد اور مہذب معاشرے نے آپ کو یہ حق بھی دیا ہوگا کہ
آپ پوپ پر سوال اٹھائیں 
راہبوں اور راہباؤں پر سوال اٹھائیں
ہولو کاسٹ پر سوال اٹھائیں 
شام کے بلکتے بچوں پر بھی سوال اٹھائیں اور فلسطین۔۔۔
یہاں تک پہنچا ہی تھا کہ اس نے میری بات کاٹ دی 
اس کا چہرہ لال بھبوکا ہورہا تھا کف بہہ رہے تھے چیختی ہوئ آواز میں بولا 
تم بنیاد پرست ملاؤں کے ایجنٹ ہو
تم شدت پسند ہو 
تم تنگ نظر ہو 
تم دہشت گرد ہو
تم دقیانوسی معاشرے کے دقیانوسی فرد ہو 
تمہاری سوچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آگے اس کا گلا بیٹھ گیا اور میں سمجھ نہیں پایا

#عبدالودودعامر