کوئی ایسا الیکشن لڑ کر دکھائے؟َ
انڈین الیکشن نے جہاں مودی کے سپورٹرز اور پارٹی کو جشن منانے پر مجبور کیا ہے وہیں اپوزیشن اور مخالف پارٹیز حیران پریشان ہیں لیکن ایک آزاد امیدوار نے اس بار سب سے زیادہ توجہ حاصل کی جب اس نے الیکشن میں حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ ووٹ حاصل کئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن 2019 میں نیتو شترن والا اس بار کے الیکشن میں آزاد امیدوار تھا۔جب الیکشن کے رزلٹ کے بعد انہوں نے دنیا کو حیران کرتے ہوئے صرف پانچ ووٹ حاصل کئے تو ٹی وی رپورٹر ان کے گھر پہنچے۔صرف پانچ ووٹ حاصل کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو نیتو صاحب کے آنسو بہنا شروع ہو گئے اور انہوں نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ نو ممبرز تو ان کے خاندان میں بھی ہیں پھر صرف پانچ ووٹ کیسے ہو سکتے ہیں؟۔‘‘رونے کے دوران انہوں نے مزید تفصیل بتائی کہ تمام رشتے داروں نے میرے سامنے خدا کی قسم کھائی ہے کہ انہوں نے ووٹ مجھے ڈالے تھے اس لئے میں سمجھتا الیکشن والوں نے مشین میں خرابی کرکے حکومت کو جتوایا ہے‘‘دھاندلی کا ثبوت ملے یا نہ ملے البتہ نیتو کو سوشل میڈیا پر شہرت ضرور مل گئی ہے۔امید کی جا سکتی ہے کہ اگلے الیکشن میں وہ پانچ سے زائد ووٹ حاصل کرکے خود کو بہترین سیاست دان ثابت کر دیں گے۔