فیس بک الرٹ

2019-05-26 12:42:56 Written by فیس بک

جعلی اکاؤنٹ بنانے والے ہوشیار

فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو بے وقوف بنانے والے ہوشیار ہو جائیں۔فیس بک نے رواں سال ایک بڑا سرپرائز دیتے ہوئے کئی اکاؤنٹ اڑا ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر روانہ ڈیڑھ بلین سے زائد یوزر ایکٹو ہوتے ہیں جبکہ اس مرتبہ فیس بک 2019 میں دو بلین سے زائد اکاؤنٹ اڑا دئیے ہیں۔فیس بک نے اپنا تیسرا کمیونٹی سٹینڈرڈ جاری کر دیا ہے۔پچھلے چند ماہ میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے کمپنی شدید تنقید کا نشانہ بنی تھی جس میں نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والا حملہ سرفہرست ہے۔اس کے بعد کمپنی نے تیزی سے کام کیا اور جعلی اکاؤنٹس کو اڑانا شروع کردیا۔ان اکاؤنٹس میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے اکاؤنٹ اور بلیک میلر یا اس طرح کی کسی بھی منفی سرگرمی کا حصہ بننے والے اکاؤنٹ شامل ہیں۔باقاعدہ آئی ڈی پروف ملنے کے بعد کچھ اکاؤنٹ بحال بھی کئے گئے مگر ابھی جعلی اکاؤنٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہم اس چیز کے ذمے دار ہیں کہ لوگوں کو ان کی رائے کے اظہار کیلئے آزادی دی جائے اور ساتھ ہی اس بات کے بھی ذمہ دار ہیں کہ لوگوں کی فیس بک پر حفاظت یقینی بنائے جائے۔

یاد رہے ماضی میں بھی یہ کمپنی اپنے یوزرز کا ڈیٹا غیرمحفوظ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہے۔مستقبل میں مزید کونسے اکاؤنٹ نشانہ بنیں گے یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔