پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن اسمبلی محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے پاک فوج پر حملہ کیا اور چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی ہے.
علی وزیر اور محسن داوڑ کا ساتھیوں کے ساتھ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ آور فائرنگ
ذرائع کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر میرانشاہ کےعلاقہ بویا میں مسلح ساتھیوں سمیت موجود ہے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوںکے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.پاک فوج کے جوانوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں..
یاد رہے کہ محسن داوڑ تمام اخلاقی حدیںپار کرتے جارہے ہیں. پاک فوج سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے جس کی سماعت
جسٹس عامر فاروق پیر کو کرینگے، یہ درخواست کرنل (ر) جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔..