بیوی بہتر یا جیل؟
بیویوں سے ڈرنے والے شوہروں کے کئی لطیفے مشہور ہیں۔اس حوالے سے ہم اکثر دلچسپ قصے بھی پڑھتے رہتے ہیں اور واقعات بھی ہماری نظروں سے گزرتے ہیں لیکن ایک ستر سالہ امریکی نے اس تمام لطائف کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے رہائشی لیونارڈ اولسن کو پولیس نے مین روڈ پر ٹریفک کے بیچ گاڑی سے باہر نکل کر کرتب دکھاتے پکڑ لیا تھا۔اس سے پہلے لیونارڈ کی کئی لوگوں نے ویڈیوز بنا لی تھیں۔لیونارڈ کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تو پہلے تو انہوں نے جرم ماننے سے انکار کردیا۔بعد میں جب ثبوت دکھا کر انہیں اس کام کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے عجیب بات بتائی۔لیونارڈ کا کہنا تھا میں کرتب اس لئے دکھا رہا تھا کیونکہ میں گھر نہیں جانا چاہتا اور بیوی کے مظالم سے ڈرتا ہوں۔اس لئے میں جیل جانا چاہتا ہوں۔گھر میں بیوی میرے ساتھ نوکروں جیسا سلوک کرتی ہے۔پولیس نے لیونارڈ کو تیز رفتاری کے الزام میں پکڑ کر بند کر دیا ہے۔