دنیا کی پانچ بہترین ٹیکنالوجی

2019-05-29 13:05:58 Written by گوگل

دنیا کی 5 ایسی ٹیکنالوجیز جو صرف چین میں موجود ہیں

 

چین آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ چین نئی ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی دنیا میں سب سے آگے ہے کیونکہ چین نے اس جدید دور میں متعدد ایسی چیزیں بنائی ہیں جس کے استعمال سے نہ صرف انہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی بے پناہ فائدہ ہورہا ہے۔ آج دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جہاں چین کی بنائی گئی اشیا استعمال نہ ہوتی ہوں-

مگر آج ہم اس ٹیکنالوجی کے بارے بات کریں گے جو صرف چائنہ میں پی استعمال ہو رہی ہیں... 

 

 

Transit Elevated Bus 

پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے یہ بس بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن اس کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ سڑک پر بہت زیادہ جگہ گھیرتی ہے اور ٹریفک کے مسائل کا سبب بنتی ہے ۔ لیکن چین نے اس کا حل بھی تلاش کرلیا ہے۔ 2016 میں چین نے ایک بس متعارف کروائی جو کہ روڈ کے دونوں طرف سے گاڑیوں کے اوپر چلے گی اس سے ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا- اور اس سے پبلک کے لیے بھی آسانی ہوگی یہ ایک وقت میں 300 لوگوں کو لیکر سفر کرسکتی ہے ۔ اس کے لیے بس اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں جبکہ اس بس کی لمبائی 22 میٹر ہے ۔ اس کو چلانے کے لیے روڈ کے دونوں طرف ٹریک بنائے گئے ہیں جو کہ اسے ہولڈ کر کے چلاتے ہیں۔

 

Solar Panel Road 

چین اپنی سڑکوں سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ چین میں موجود ایک ٹرانسپورٹیشن کمپنی 2016 سے Solar Panel Road بنارہی ہے ۔اس طرح کا سب سے پہلا روڈ چین کے جینان شہر میں بن کر تیار ہوا تھا ۔ یہ دنیا کا پہلا سولر پینل روڈ ہے ۔ اس کو بنانے میں 10 ماہ لگے اور اس کی لمبائی 6۔1 کلو میٹر ہے ۔ اس سڑک کی تین تہہ ہیں جس کے بیچ میں سولر پینل کی تہہ موجود ہے۔ اس سڑک کو اتنا مضبوط بنایا گیا ہے کہ اس پر چھوٹا ٹرک بھی چل سکتا ہے اور یہ سڑک خراب نہیں ہوگی۔ اس میں لگے سولر پینل بڑی مقدار میں بجلی پیدا کرتے ہیں۔ بجلی پیدا کرنے کا یہ نایاب طریقہ آپ کو اور کہیں نہیں ملے گا۔

 

 

Camera Surveillance Network

دنیا میں سے سے بڑا Surveillance Network ین میں لگایا گیا ہے ۔اس سسٹم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر کوئی جرم کرتا ہے تو یہ سسٹم صرف 7 منٹ کے اندر ہی مجرم کو پہچان کر گرفتار کروا دیتا ہے ۔ سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ اس جگہ جو کیمرے لگائے گئے ہیں وہ کوئی عام کیمرے نہیں ہیں ۔ ان میں ایک ایسا سسٹم موجود ہے جو کہ لوگوں کو اسکین کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں ایسا سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے جو مجرموں کو پہچان لیتا ہے۔ یہ کیمرے گلوبل نیٹ ورک سے جڑے ہیں اس لیے مجرم کو پولیس اسٹیشن میں بھی بیٹھ کر پکڑا جاسکتا ہے ۔۔

اس حوالے سے پچھلے دنوں جاوید چوہدری کا ایک کالم بھی چھپا تھا - 

Fast. 

 

یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی اسکوپ ہے ۔اس کا سائز 30 فٹبال گراؤنڈ سے بھی زیادہ بڑا ہے ۔اس کو بنانا 2011 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کو مکمل ہونے میں ساڑھے پانچ سال کا وقت لگا ۔ چین نے اس ٹیلی اسکوپ کو بنانے کے لیے 270 ملین ڈالر کا خرچہ کیا ۔ 2016 میں یہ ریڈیو ٹیلی اسکوپ چلنے کے لیے تیار ہوگئی۔ دنیا کی اس سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کو ایلین سیولازیشن کے سگنلز کو تلاش کرنے کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔یہ ٹیلی اسکوپ بہت زبردست ہے ۔اس کو بنانے کا اہم مقصد خلا میں دوسری مخلوق کی تلاش اور ان سے رابطہ کرنا ہے ___

 

 

 

Floating Solar Farm

چین پانی کے اوپر خالی جگہ سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہے ۔اس چائینیز فارم میں سولر پلیٹ کو پانی کے اوپر رکھا گیا ہے ۔ سولر پینل انرجی کی پیداوار کے لیے محفوظ اور سب سے سستا طریقہ ہے۔ چین میں دنیا کے سب سے زیادہ سولر پینل موجود ہیں جو کہ دنیا کی سب سے زیادہ انرجی پیدا کرتے ہیں۔ یہ چین کے اندر آلودگی کم کرنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ اور ان سے پیدا ہونے والی بجلی سے بہت فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ اسے 2016 میں بنایا گیا تھا اور ایسا نایاب کام چین ہی کرسکتا ہے-

ایک طرف چین سڑکوں کو توانائی کے لیے استعمال کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف پانی کو..اپنے مقاصد کے لیے استعمال میں رہا ہے... 

 

پتہ نہیں بحیثیت قوم ہم کب اس منزل پر پہنچیں گے ____