خلائی راز

2019-05-30 12:38:30 Written by بحوالہ گوگل

خلائی دنیا سے متعلق چند حیران کن سچائیاں

 

خلائی دنیا انتہائی پراسرار اور ہماری اس دنیا سے بےانتہا مختلف ہے- یہ ایسے چونکا دینے والے حقائق کی مالک ہے جن کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے- سائنسدان مسلسل اس پر ریسرچ کر رہے ہیں اور آئے روز کسی نہ کسی راز سے پردہ اٹھتا ہے- ہم یہاں خلائی دنیا سے متعلق چند ایسے ہی حقائق پیش کر رہے ہیں جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے-

 

Sunsets on Mars are blue

مریخ پر غروب آفتاب کے وقت سورج کے اردگرد کا رنگ نیلا ہوجاتا ہے- اس منظر کی پہلی رنگین تصویر سال 2015 میں خلائی گاڑی کیوروسٹی نے کھینچی- ناسا کے مطابق چونکہ مریخ کے ماحول میں موجود ذرات صاف ہوتے ہیں اس لیے وہ نیلے رنگ کی روشنی کو تیزی سے گزرنے کی اجازت دیتے ہیں-

 

Space is full of "space junk"

خلا میں اس وقت بے انتہا ملبہ موجود ہے اور یہ ملبہ خلا میں بھیجے جانے والے راکٹ کے پارٹس اور مردہ سیٹیلائٹس پر مشتمل ہے- ایک انداز کے مطابق اس وقت کچرے کے طور پر خلا میں 23 ہزار اشیاﺀ موجود ہیں جو کہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں- اس ملبے کے سب سے زیادہ ذمہ دار امریکہ٬ روس اور چین ہیں-

 

Space isn't always cold

خلا کا موسم ہمیشہ سرد نہیں ہوتا٬ خلا کے اندھیرے مقامات پر درجہ حرارت منفی 270 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جبکہ اگر آپ زمین کے قریب ہیں اور سورج سر پر موجود ہے تو آپ کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہاں کا درجہ حرارت 121 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے- خلائی لباس اسی وجہ سے سفید رنگ کا ہوتا ہے کہ یہ رنگ گرمی کا مقابلہ کرسکتا ہے-

 

A year on Venus is shorter than a day there

وینس زمین کے مخالف سمت میں انتہائی سست روی سے گھومتا ہے- زمین کے گرد اس کا چکر 243 میں مکمل ہوتا ہے جبکہ سورج کے گرد یہی چکر 225 دن میں مکمل ہوجاتا ہے کیونکہ یہ سیارہ سورج کے نزدیک ہے-

 

ISS is the size of a football field

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی لمبائی 357 فٹ ہے جو کہ ایک امریکی فٹبال گراؤنڈ کی لمبائی سے صرف 3 فٹ کم ہے- اس کا وزن 925,000 پونڈ ہے اور یہ خلا میں روانہ کیا جانے والا سب سے بڑا مصنوعی اسٹرکچر ہے- اس اسٹیشن کا دورہ 230 افراد نے کیا جو کہ 18 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور یہاں ریسرچ کی گئی-

 

15 seconds in space without a spacesuit

آپ خلا میں بغیر خلائی لباس کے صرف 15 سیکنڈ تک زندہ رہ سکتے ہیں- خلا میں دباؤ نہ ہونے کی وجہ سے بغیر خلائی لباس کے ہوا پھیپھڑوں میں داخل ہوجاتی ہے اور وہ انہیں پھیلا دیتی ہے اور خون پر اثرانداز ہوجاتی ہے- اور یہ سب کچھ صرف 15 سیکنڈ کے مختصر سے وقفے میں ہوجاتا ہے-

 

It's possible to become a space outlaw

خلائی دنیا کے بھی کچھ قوانین مرتب کیے گئے ہیں- یہ قوانین یونائیٹڈ نیشن آفس فور آؤٹر اسپیس افئیرز کی جانب سے نافذ کیے گئے ہیں- ان قوانین کا مقصد یہ ہے کہ خلا کو نہ تو جنگی علاقہ بنایا جاسکے اور نہ ہی وہاں کسی قسم کے کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات کیے جاسکیں-