آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان

2019-06-02 13:16:02 Written by اعتزاز سلیم وصلی

ورلڈ کپ 2019

آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان

لو جی چوتھا میچ اور توقع کے مطابق ون سائیڈڈ میچ نے بھی بور کیا۔ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے ہوں گے مگر پہلے چار میچوں نے شدید مایوس کیا۔ہارنے والی ٹیموں نے کوئی مقابلہ نہیں کیا بلکہ آسانی میچ پلیٹ میں رکھ کر دوسری ٹیموں کو دے رہی ہیں۔

برسٹول میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے سبز پچ پر ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کا غلط فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کو اپ سیٹ کرنے کا خواب لئے جیسے ہی ٹیم میدان میں اتری تو ان کے بہترین بلے باز شہزاد کو مچل اسٹارک کی ان سوئنگ کا سامنا کرنا پڑا جو ان کیلئے کافی سے زیادہ تھی۔وکٹیں ہوا میں اڑ گئیں۔دوسری حضرت اللہ زازئی کمنز کا نشانہ بنے۔اوپنرز کے بعد ٹیم آسٹریلیا نے رحمت شاہ کی مزاحمت پر قابو پایا۔حشمت اللہ شاہدی بھی اٹھارہ بنا کر چلتے بنے۔محمد نبی رن آؤٹ ہوئے۔کپتان گلبدین نیب اور نجیب اللہ زادران نے میچ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی اور اچھی پارٹنر شپ کی۔نجیب نے کی نصف سینچری مکمل ہوتے ہی کپتان تھک گئے اور آسان کیچ دے کر سٹونس کا شکار بنے۔اس کے بعد وکٹوں نے گرنا شروع کر دیا۔راشد اور مجیب کی ایگریشن کی بدولت اسکور دو سو آٹھ تک جا پہنچا مگر زیمپا نے راشد کو کو قابو کر لیا۔تین وکٹیں زیمپا اور تین کمنز کے حصے میں آئیں۔

افغانیوں کے سپن اٹیک سے جو امیدیں وابستہ تھیں انہیں فنچ اور وارنر نے خاک میں ملا دیں۔فنچ نے انچاس گیندوں پر طوفانی چھیاسٹھ جبکہ وارنر اناسی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ آسانی سے سات وکٹوں سے جیت کر آسٹریلیا نے اپنے سفر کا آغاز 2015 کے ورلڈ کپ کے اختتام سے ہی دوبارہ شروع کیا ہے۔اب دیکھتے ہیں نتیجہ کیا نکلتا۔