دنیا کے دس خوبصورت شہر

2019-06-23 18:42:29 Written by اعتزاز سلیم وصلی

دنیا کے دس خوبصورت شہر 

 

آپ کس شہر جانا چاہیں گے؟

خوبصورت انسان کو ہمیشہ اپنی طرف کھینچتی ہے اور خوبصورت مقامات کی سیر کئی لوگوں کی کمزوری ہوتی ہے۔آج ہم ذکر کریں گے ایسے شہروں کا جو دنیا میں خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔آپ کس جگہ جانا چاہیں گے؟خود فیصلہ کریں۔

1۔بروج،بلجئیم

بروج بلجئیم کا ایک بلدیاتی شہر وہ مختلف سہولتوں کا حامل شہر ہے۔اسے شمال کا وینس بھی کہا جاتا ہے۔ایک وقت میں یہ دنیا کا سب سے بڑا تجارتی سرگرمیوں کا مرکز تھا۔یہ ثقافت اور پرانے ڈیزائن کی خوبصورتی کی عمدہ ترین مثال ہے۔بیل ٹاور اس کی سب پرکشش ترین جگہ ہے جو تیرہویں صدی میں تعمیر کیا گیا۔اس شہر میں بہت سے میوزیم ہیں اس کے علاوہ یہاں کئی نمائشیں دیکھنے کو ملتی ہیں جس میں نوادرات دیکھنے کو ملتی ہیں۔آرٹ گیلریز جگہ جگہ دکھائی دیتی ہیں۔کلچر اور آرٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کیلئے بروج ایک بہترین جگہ ہے۔

2۔بوداپست،ہنگری

بوداپست ہنگری(مجارستان) کا دارلحکومت ہے۔یہ یورپین یونین کے چند بڑے ترین شہروں میں سے ایک ہے۔رومنز کے بعد یہ شہر نویں صدی میں وجود میں آیا۔اس شہر کو ورثے میں کئی بلندوبالا عمارتیں ملی ہیں تو دنیا کا سب سے پرانا ریلوے اسٹیشن بھی اس شہر میں موجود ہے جو سیاحوں کیلئے کشش رکھتا ہےیہ زیرزمین ریلورے اسٹیشن ہے۔ہر سال یہاں چالیس لاکھ سے زائد سیاح آتے ہیں۔دنیا کی رینکنگ میں اسے ٹاپ پچیس شہروں میں لکھا جاتا ہے۔

3۔روم،اٹلی

دنیا کا ایک اور خوبصورت اور مشہور ترین شہر۔۔جہاں زندگی ہمیشہ جوان اور حسین دکھائی دیتی ہے۔آرٹ،کلچر اور روایتی خوبصورتی کا مالک روم جہاں ٹیمپل،ٹومب اور خوبصورت چرچ دکھائی دیتے ہیں۔رومینٹک مزاج لوگوں کیلئے روم کی پرسکون سڑکیں ہمیشہ سے کشش سے کا باعث ہیں۔اگر آپ نے دیس پردیس گھومنا ہے تو سب سے پہلے روم کا رخ کریں کیونکہ روم کسی بھی قدرت سے محبت کرنے والے شخص کو مایوس نہیں کرتا۔

4۔فلورنس،اٹلی

دریا کے کنارے بسا اٹلی کا ایک اور خوبصورت شہر۔۔جو کبھی یورپ کا امیر ترین شہر بھی کہلاتا تھا۔پیٹی پیلس ہو یا یوفیزی گلیری۔۔فلورنس ہمیشہ سے دنیا بھر کی نگاہوں کا مرکز رہا ہے۔اس شہر کی خاص بات اس کی شان و شوکت ہے۔اس شہر کی امیری اس کی عمارتوں سے جھلکتی ہے۔یہاں کئی مشہور ترین لوگ بھی رہے ہیں اس لئے سولہویں صدی کے ببعد اسے مشہور لوگوں کا شہر کہا جاتا تھا۔

5۔ایمسٹر ڈیم

ایمسٹر ڈیم نیدرلینڈ کا دارلحکومت ہے۔اس کا نام ایمسٹل سے اخذ کیا گیا ہے جو ایمسٹل دریا کے کنارے ایمسٹر ڈیم کی طرف اشارہ اشارہ کرتا ہے۔یہ ایک تاریخی بندرگاہ ریکسمیوزیم کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔بارہویں صدی میں یہ صرف ایک مچھیروں کی بستی تھی مگر بعد میں اس بندرگاہ کو تاریخی حثیت حاصل ہوئی اور ایک بہت بڑے شہر میں تبدیل ہو گئی۔یہاں پر ایک سو بہتر قوموں کے سات لاکھ افراد رہتے ہیں۔نواحی علاقوں سمیت اس کی آبادی بائیس لاکھ بنتی ہے۔اپنی تعمیرات اور کشش کی وجہ سے یہ شہر دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے

6۔ریو دے جینیرو

دو صدیوں تک برازیل کا دارلحکومت رہنے والے دیو دے جنیرو کو جغرافیائی اور قدرتی لحاظ سے دنیا کا خوبصورت ترین شہر تصور کیا جاتا ہے۔اسے عام طور پر ریو کہتے ہیں جبکہ دنیا میں یہ شہر عجیب کے نام سے مشہور ہے۔اپنے میلوں،ٹھیلوں اور موسیقی کی وجہ سے یہ شہر سیاحوں کیلئے جنت ہے۔شہر کا اہم ترین مقام امتیازی نشانوں میں مسیح نجات دہندہ کا مجمسہ ہے جو شہر میں واقع پہاڑ کی چوٹی پر ایستادہ ہے۔جنوبی امریکا کا واحد شہر ریو ہے جسے کھیلوں کی میزبانی دی جاتی ہے۔یہ شہر دنیا کے سب بڑے شہری جنگلات کا حامل ہےاس کے خوبصورتی کے باوجود یہاں جرائم بہت زیادہ ہیں۔

7۔لزبن،پرتگال

لزبن یورپی ملک پرتگال کا ایک پیارا شہر ہے یہ ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔یورپی یونین میں یہ شہر مشہور ترین شہروں کی لسٹ میں گیارہویں پوزیشن پر ہے۔میڈیا،آرٹس،انٹرٹینمنٹ کی وجہ سے اس شہر کو یورپ میں بہت اہمیت حاصل ہے۔یہ ترقی یافتہ شہر اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور سیاحوں کیلئے کشش رکھتا ہے

8۔پراگ،چیک جمہوریہ

پراگ چیک جمہوریہ کا دارلحکومت ہے۔اس شہر کی آبادی بارہ لاکھ کے قریب ہے۔یہ پورے ملک کا تجارتی،اقتصادی اور تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔پراگ کو سومیناروں کا شہر اور شہر زریں بھی کہا جاتا ہے۔پراگ کے تاریخی مقامات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پراگ کا قلعہ دنیا کے قدیم ترین قلعوں میں سے ایک ہے۔شہر کی ثقافت اس کے خوبصورت ترین ہونے کی اہم وجہ ہے

 

9۔پیرس،فرانس

دنیا کے تیس سیاحتی مقامات جہاں سب سے زیادہ سیاح جاتے ہیں ان میں پیرس پہلے نمبر پر ہے جب کہ ہماری لسٹ میں پیرس کا نمبر نواں ہے۔شہر محبت پیرس ایفل ٹاور جیسے مقامات کی وجہ سے مشہور ہے۔پرسکون سڑکیں اور شیشے کی طرح چمکتے روڈز یہ شہر ہر لحاظ سے مکمل ہے۔کوئی بھی سیاح اس کی محبت میں گرفتار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

10۔وینس،اٹلی

سال 2014 میں دنیا کا سب سے خوبصورت شہر قرار دیا جانے والا وینس اس لسٹ میں آخری نمبر پر ہےسٹی آف واٹر شمال مشرقی اٹلی میں واقع ہے۔ٹائمز میگزین کے مطابق یورپ کا رومینٹک ترین شہر وینس کہلاتا ہے۔یہ دو تہذیبوں کا مجموعہ ہے اس لئے اس کا آرٹ اپنا الگ ہی رنگ دکھاتا ہے۔ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کیلئے ہر سال یہاں ہزاروں لوگ تشریف لاتے ہیں اور اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں