انڈین مسنگ شپ

2019-10-09 11:41:16 Written by تحریر و ترتیب :اعتزاز سلیم وصلی

مجھے معمے بہت پسند ہیں۔غیرحل شدہ۔۔عجیب پراسرار سے۔۔قدرت کے کئی راز لئے۔۔آج آپ کے سامنے ایک ایسے ہی معمہ کو لایا ہوں جسے آپ بھی حل کریں اور میں بھی کوشش کرتا ہوں۔

پہلا کیس

 

انڈین شپ

تیس جون 1979 کو انڈیا کی کیرالہ شپنگ کارپوریشن کی وہ شپ جو انہوں نے پونے چھ کروڑ کی خریدی تھی،مارگاؤ،گوا،انڈیا سے روانہ ہوئی۔اس کی منزل روستوک،جرمنی تھی۔اس شپ کا نام کیرالی تھا۔بیس ہزار سے زائد ٹن کا خام لوہا اس شپ پر موجود تھا اور اس نے جبوتی کے راستے اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔تین جولائی تک یہ شپ مسلسل ہیڈکوارٹر سے رابطے میں رہا لیکن اسی دن رات آٹھ بجے کے بعد اس کا کوئی میسج کیرالہ کارپوریشن تک نہ پہنچ سکا۔بمبئی ریڈیو سے رابطہ کرنے والا یہ شپ غائب ہو گیا ہے۔۔اس کی خبر جبوتی میں موجود کارپوریشن کے ایجنٹ نے گیارہ جولائی کو دی۔کیرالی کا ان سے کوئی رابطہ نہ تھا۔یہ خبر عوام سے تو چھپا لی گئی مگر کے ایس سی کے ہیڈکوارٹر میں ہلچل مچ گئی۔

سولہ جولائی کو جب تک یہ خبر میڈیا پر دی جاتی تب تک انڈین نیوی شپ کی تلاش میں نکل چکی تھی۔اس کے ساتھ فضا کے ذریعے بھی شپ ڈھونڈنے کی کوشش ہونے لگی پر کیرالی ایسے غائب ہوئی جیسے اس کا نام و نشان بھی کہیں نہیں تھا۔مسلسل کئی دن کی جدوجہد کے بعد انڈین نیوی نے منہ لٹکا کر صرف اتنا بتایا’’کیرالی مارگاؤ سے پانچ سو میل کے اندر اندر غائب ہوئی ہے‘‘آج چالیس سال گزر جانے کے باوجود کیرالی شپ نہیں ملی۔نہ ہی وہ بیس ہزار ٹن لوہا ملا اور نہ ہی شپ پر سوار لوگ۔۔

سوالات تو بہت سے ہیں مگر جواب کیا ہو۔۔اس بات کے اندازے ہم لگائیں گے

پہلا سوال:کیرالی کدھر گئی؟

جواب:نہیں معلوم۔۔کیرالی کے بارے میں اسی فیصد یقین ہے کہ ڈوب چکی ہے لیکن اگر کیرالی ڈوب چکی تھی تو صرف پانچ سو میل کے فاصلے میں اسے ڈھونڈنا کیسے ناممکن ہو گیا؟یہاں تو پورے سمندر کھنگال دئیے جاتے ہیں شپس ڈھونڈنے کیلئے۔۔

سوال:کیرالی کی لوکیشن کیوں نہیں ٹریس کی گئی؟

جواب:اس بارے میں ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ کیرالی کا ریڈار خراب تھا اور کیپٹن اس دن سفر کیلئے ہرگز تیار نہ تھا مگر کارپوریشن نے اسے مجبور کیا تھا۔یہ مجبور کس لئے کیا گیا؟وجہ کیا تھی؟اس بات کا علم کسی کو نہیں

سوال:کیرالی کے بارے میں اگر اسی فیصد یقین ہے کہ ڈوب چکی ہے تو پھر ڈوبنے کی وجوہات؟

جواب:ڈوبنے کی تین چار وجوہات ممکن ہیں۔نمبر ایک۔۔وہ شپ جس کی رینج ایک ترتیب کے ساتھ جڑے گئے سامان میں صرف انیس ہزار ٹن تھی اس پر بیس ہزار سے زیادہ ٹن کا خام لوہا مگر کسی ترتیب کے کیوں جوڑا گیا؟شاید اس وجہ سے شپ ڈوب گیا ہو۔یا پھر موسم خراب تھا۔۔ریڈار بھی ورک نہیں کر رہا تھا اور خود کیپٹن کا موڈ بھی نہیں تھا سفر کا۔۔ایسے میں سفر کیلئے مجبور کرکے بھیجا گیا ہو تو پھر بھی کیرالی کا ڈوبنا بنتا ہے۔

سوال:اگر کیرالی ڈوبی نہیں تو کدھر گئی؟

جواب:دو رائے ہیں۔ایک تو کیرالی کو سمندری ڈاکوؤں نے ہائی جیک کر لیا ہو۔یہ تو کسی بھی بحری سفر کے دوران ممکن ہے۔دوسرا کیرالی کا عملہ خود ہی اسے لے کر غائب ہو گیا یا پھر یہ ایک باقاعدہ پلان کے تحت غائب کیا گیا ہو کیونکہ کیرالی کی انشورنس کروڑوں روپوں کی تھی۔اور اسے ڈھونڈنے کی کوشش بھی کئی دن بعد کی گئی-

 لیکن اتنی فول پروف پلاننگ کون کر سکتا ہے جس میں کئی لوگ شامل ہوں اور کبھی بھی کسی کا سراغ نہ ملا ہو؟

یہ ہیں وہ سوالات جنہوں نے کئی سالوں سے انڈین میڈیا،انڈین نیوی اور کے ایس سی کا سر چکرائے رکھا۔تو آپ کریں اس کیس کو حل۔۔کیا ممکن ہے اور کیسے ممکن ہے؟