پی ایس ایل 2020 کیلئے رجسٹر ہونے والے کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔لاہور قلندر کیلئے مایوسی کی بات یہ
ہے کہ اس بار اے بی ڈویلئیرز اس لسٹ کا حصہ نہیں ہے۔پی ایس ایل پانچ میں غیرملکیوں کھلاڑی جن کی ڈرافٹنگ ہونے
ہے۔اس کی لسٹ مندرجہ ذیل ہے۔
آج تک پلاٹینم کے زمرے میں اندراج کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست:
افغانستان: محمد نبی ، مجیب الرحمن اور راشد خان۔
آسٹریلیا: ڈین کرسچن ، بین کٹنگ اور کرس لین۔
انگلینڈ: معین علی ، ہیری گورنی ، الیکس ہیلس ، کرس جورڈن ، لیام پلنکٹ ، عادل راشد اور جیسن رائے۔
نیپال: سندیپ لمیچانے۔
نیوزی لینڈ۔ کولن منرو۔
جنوبی افریقہ: ہاشم آملہ ، جے پی ڈومنی ، کولن انگرام ، ریلی روسو ، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر۔
سری لنکا: انجیلو میتھیوز اور تسارا پریرا۔
ویسٹ انڈیز: کارلوس بریتھویٹ ، ڈوین براوو ، ایوین لیوس ، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ۔
اس کے علاوہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ڈرافٹگ چھ دسمبر سے شروع ہو گی۔یاد رہے پی
ایس ایل کا یہ ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا اس لئے ان کھلاڑیوں کو سائن کیا جا رہا ہے جو پاکستان آنے
پر آمادہ ہیں۔کھلاڑیوں کے معاوضے میں بھی کافی حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔مزید کون کون سے کھلاڑی اس لسٹ میں جگہ
بنائیں گے یہ جاننے کیلئے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔