دلچسپ معلومات

2019-11-28 21:06:08 Written by گوگل

دلچسپ معلومات
ہاں جی تو نظر ڈالیں چند دلچسپ معلوماتی باتوں پر جن میں پہلے نمبر پر موجود ہے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی کی خبر
1۔سوئزرلینڈ میں بنایا گیا ہے ایک ایسا جہاز جو سولر پاور سے چلتا ہے۔یہ دنیا کا واحد جہاز ہو گا جس کا ایندھن یعنی سولر
پاور سستی ملے گی اور اس پر خرچ کم آئے گا۔۔اس میں ہائی اسٹوریج بیٹریز لگائی گئی ہیں جو پاور سٹور کرکے جہاز کو
اڑائیں گی یعنی یہ مت سمجھئے گا کہ جہاز بادل یا بارش کی وجہ سے فضا میں رک کر نیچے آ گرے گا۔
2۔1999 میں کوکا کولا کمپنی نے ایک ایسی مشین ٹائپ کوئی چیز بنائی تھی جس میں پیسے ڈال کر بوتل نکالی جاتی تھی۔یہ
تو ہے عام سی بات۔۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کوکا کولا والوں نے بڑی کمینی سوچ رکھتے ہوئے اس میں ایک ایسا فنکشن رکھ دیا
جس سے وہ ٹمپریچر کے حساب سے کوک کی قیمت اوپر نیچے کر دیتا یعنی گرمی ہوتے ہی وہ بوتل کی قیمت کو بڑھا دیتا۔یہ
آئیڈیا ناکام رہا کیونکہ لوگ اپنی مجبوری سے فائدہ نہیں اٹھوانا چاہتے۔
3۔دنیا میں بنائی گئی لاتعداد ایسی موویز ہیں جن پر کروڑوں لگا کر اربوں کمائے جاتے ہیں۔۔یہ تو عام سی بات ہے لیکن
سنیں۔۔2007 میں پیرا نارمل ایکٹیوٹی نام کی مووی بنائی گئی جس پر صرف دس لاکھ روپے خرچ آیا اور اس نے کمانے کے
ریکارڈز توڑتے ہوئے تیرہ سو کروڑ روپے کما لئے۔۔یعنی دپیکا اور کترینہ کے ایک ڈریس کی قیمت کی مووی نے اربوں کما
لئے۔
4۔سچ کا مایہ۔۔یعنی جھوٹا سچ۔۔جی ہاں دنیا ایک ایسا سچ بھی ہوتا ہے جو دراصل جھوٹ ہے۔اسے سچ کا مایہ بولا جاتا ہے۔ایک
تحقیق کے مطابق انسانی دماغ کو ایک بات کئی بار بتائی جائے تو چاہے وہ دنیا کا کتنا بڑا جھوٹ ہو لیکن رفتہ رفتہ وقت
گزرنے کے ساتھ وہ جھوٹ اسے سچ لگنے لگتا ہے۔ذرا اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کتنی ہی جھوٹی رسومات و روایات
اس جھوٹے سچ سے جڑی نظر آئیں گی اس کے علاوہ ٹی وی کے اشتہارات بھی دراصل اس لئے دہرائے جاتے ہیں
5۔چارلی چپلن جسے دنیا کا سب سے بڑا کامیڈین مانا جاتا ہے اس نے دنیا کی دکھی ترین بات بھی کی تھی جی ہاں ان کا ایک
ایسا جملہ ہے جسے دنیا کا افسردہ ترین جملہ مانا جاتا ہے اور وہ جملہ کچھ یوں ہے۔’’میں بارش میں چلنا پسند کرتا ہوں
تاکہ لوگ میرے آنسو نہ دیکھ سکیں‘‘۔
6۔سیل فش،مچھلیوں کی اکتیس ہزار پانچ سو اقسام میں سے ایک واحد مچھلی ہے جو ایک سو نو کلومیٹر کی سپیڈ سے تیر سکتی
ہے۔اسے اب تک تیز ترین مچھلی مانا جاتا ہے۔
7۔لگان۔۔عامر خان کی سپرہٹ مووی انڈیا کی واحد فلم ہے جس میں سب سے زیادہ یو کے کے اداکار لئے گئے۔
8۔انگلش کا سب سے پرانا لفظ یا سب سے پہلا لفظ ہے’آئی‘یعنی میں۔۔اسے انگلش زبان کا ابتدائی لفظ مانا جاتا ہے
9۔راڈ سٹیورٹ جو نوے کی دہائی کا ایک مشہور گلوکار تھا اس نے ایک کنسرٹ رکھا تھا جس میں فری انٹری تھی۔برازیل
میں۔۔1994 میں ہونے والے اس کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد بیالیس لاکھ تھی جو کہ اب تک ورلڈ ریکارڈ
ہے
10۔ایک دلچسپ تحقیق۔۔اگر آپ 259 کے ساتھ اپنی عمر ضرب کریں اور جواب کو 39 کے ساتھ ضرب کریں تو یہ وہی
تعداد نکلے گی جو کہ آپ کی عمر کا ہندسہ ہے۔مثال کے طور پر 259 کو ضرب کریں اپنی عمر 19 کے ساتھ اور اسے
ضرب کریں 39 کے ساتھ تو جواب نکلے گا۔۔191919
آزمائیں اور ہمیں دے اجازت