باری اور چمکیلی

2019-12-09 13:41:28 Written by کائنات نور

یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں روزانہ ایسی ویڈیوز اور گانے مل جاتے ہیں جنہیں آج کل لوگ سن رہے ہیں یا زیادہ دیکھ رہے ہیں۔ملین ویورز لینے والے میوزک پر آج کل لوگوں کی خاص توجہ ہے۔انڈین میوزک اور انڈین پنجابی میوزک میں بھی ایک مقابلہ لگا ہوا ہے اس مقابلے نے میوزک لور کو کئی اچھے اور انٹرٹیننگ گانے دئیے ہیں۔ایسے میں ایک ساتھ دو پاکستانی سنگرز کے دو گانوں کی ویڈیوز ریلیز ہونا خوش آئند بات ہے کیونکہ اب وہ دور تو گیا جب صدیوں بعد کسی کی پوری البم آتی تھی اور پی ٹی وی پر ایک آدھ گانا سنایا جاتا تھا۔جدید دور میں کیسٹ اور سی ڈی پلئیرز تو رہے نہیں۔۔
پہلا گانا ’باری‘بلال سعید اور مومنہ مستحسن کی آواز اور ماڈلنگ میں ہے جس کی ویڈیو نے صرف سات دن میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کی توجہ کھینچ لی ہے۔اس گانے کے لیریکس،ڈائریکٹ اور آواز بلال سعید کی ہے۔اس گانے کی شاعری پنجابی میں ہے اور اس کے دو تین بول آجکل ٹک ٹاک اور واٹس ایپ پر دھوم مچائے ہوئے ہیں۔
دوسرا گانا ابرار الحق کا ’چمکیلی‘ہے جس کی ماڈل مہوش حیات اور مشہور یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری ہیں۔ابرار الحق خود بھی اس میں ناچتے دکھائی دیتے ہیں۔سیاست میں آنے کے بعد ان کی صرف ایک البم آئی تھی اس کے بعد یہ گانا آیا ہے۔اس گانے نے بھی دو تین دن میں ڈیڑھ لاکھ ویورز حاصل کئے ہیں۔
آپ ان دونوں گانوں کا موازنہ کریں تو آپ کو ایک چیز دکھائی دے گی۔۔وہ ہے روایتی اور پرانا سٹائل جبکہ نیا اور اچھا انداز۔۔ابرار الحق ابھی تک بلو،پتلو جئی اور پروین کے اثر سے نہیں نکلے۔ان کو اتنا سمجھ جانا چاہیے کہ یہ دور اب اس دور سے آگے نکل چکا ہے جب لوگ کلاسک سے ہٹ کر ایک آدھ پاپ دیکھا کرتے تھے تو اس پر قربان ہو جاتے تھے۔یہ مقابلے کا دور ہے۔۔کچھ نہ کچھ الگ لانا ہو گا۔اب یہ چمکیلی اور بلو نہیں رہے اب تو کچھ شاعری اور کچھ ویڈیو کے معیار پر توجہ دینا ہو گی جو میوزک لور کو اٹریکٹ کر سکے۔
بلال سعید نے بلاشبہ روایت میں نیا پن لا کر ایک ٹرینڈ سیٹ کیا ہے جو مستقبل میں مزید اچھے گانے لا سکتا ہے۔دھیمی اور پرکشش ویڈیو میں آپ کو مومنہ مستحسن کا مشرقی لباس اور بلال کا پرانے عاشقوں سی اداکاری ضرور اٹریکٹ کرے گی۔۔
تو سنیں دونوں گانے اور رائے دیں۔