ری ویو ٹائم ان ناولز ورلڈ

2020-06-09 19:45:30 Written by فریحہ فاطمہ

#عکس 

از

#عمیرہ احمد

 

#فریحہ فاطمہ

(تبصرہ کرنے کی کوشش)

 

عکس ایک بہت ہی پیچیدہ ناول ہے۔اس پر تبصرہ کرنا میرے لئے مشکل ہے لیکن مجھے یہ ناول پسند ہے اس لیے تبصرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

 

مرکزی کردار:

 

1.عکس مراد علی(ہیروئن)

کہانی میں عکس کا کردار بڑا ہی مضبوط کردار ہے۔مصنفہ نے قاری کو عکس کے 3 ناموں سے الجھایا ہے ۔(فاطمہ,چڑیا, عکس) عکس کے نام پر ہی ناول کا نام ہے اس لیے اس پر غور کرنا بنتا ہے۔مصنفہ نے خود لکھا ہے کہ انہیں عکس کے کردار نے بڑا انسپائر کیا ہے۔یہ کردار ہی ایسا ہے کہ قاری بھی پڑھتے ہوئے انسپائر ہوجاتا ہے۔میں نے آج تک کسی عورت کا کردار اتنا مضبوط نہیں دیکھا۔میں نے عکس سے مضبوطی سیکھی۔میں نے اس کردار کی وجہ سے ہی ناول پڑھا۔♥️

 

 2۔ایبک شیردل(ہیرو)

ایبک شیردل ایک امیر شخص کا کردار ہے۔جو غلط کو غلط کہنے سے نہیں گھبراتا لیکن جو امیر اور غریب کے درمیان ایک لائن ہیے اس سے بخوبی واقف ہے اور لاشعوری طور پر مانتا بھی ہے۔